مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جمہوریہ چیک کے دارلحکومت پراگ میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی جسے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ اطلاعات کے مطابق جرمن چانسلر جمہوریہ چیک کے پراگ ائیرپورٹ سے وزیر اعظم کے دفتر جارہی تھیں کہ ایک سیاہ رنگ کی کار نے ان کے قافلے میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی، پولیس نے گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن کارسوار ملزم تیزی سے کانوائے کی جانب بڑھتا رہا جس پر پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے کانوائے سے کچھ ہی فاصلے پر حراست میں لے لیا۔ کار کی تلاشی کے دوران آنسو گیس شیل، ہتھکڑی، ڈنڈا اور خود کار ہتھیار بھی برآمد ہوا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی۔
جمہوریہ چیک کے دارلحکومت پراگ میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی جسے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔
News ID 1866476
آپ کا تبصرہ